Reg: 12841587     

اہم معاملات، سعودی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان چین پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب وینگ یی  سے ملاقات کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام یقینی بنانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی، اور دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کی دیگر ریاستوں کے وزرائے خارجہ اس ہفتے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، تیل کے معروف صارف اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذرائع کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے چین کا دورہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ایس ایل7 کے کووڈ پروٹوکولز ترتیب، سختی سے عمل ہوگا

Next Post

پاکستان میں کورونا سے اموات 28 ہزار 974 ہو گئیں

Related Posts
Total
0
Share