مانچسٹر۔ عارف چودھری
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی مختلف کاروبارمیں کشمیری و پاکستانیوں نے لوہا منوایا ھے ایسے ھی پاکستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب خان نے مانچسٹر میں گاڑیوں کے سپئر پارٹس کے شو روم ہائیڈ روڈ پارٹس کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا پاکستان اور برطانیہ کے ممتاز کنسلٹنٹ ڈاکٹر اور ادبی شخصیت ڈاکٹر داؤد قاضی اور سینئر صحافی سکالر رائٹر کالم نگار چودھری حسن کی خصوصی شرکت اور فیتہ بھی کاٹا گیا کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی
کاروبار میں برکت کے لئے خصوصی دعا بھی کروائ گئ اس موقع پر مہمان خصوصی کنسلٹنٹ ڈاکٹر اور ادبی شخصیت ڈاکٹر داؤد قاضی نے کہا کہ ہمیں خوشی ھے کہ نوجوان شاہ زیب نے اپنے نئے کاروبار کی بنیاد رکھی وہ اس سے پہلے بھی برطانیہ اور یورپ میں گاڑیوں کے سپئیر پارٹس ہول سیل کی بنیاد پر سپلائ کرتے ہیں اور اب گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی کو بھی معیاری اور سستے پارٹس دستیاب ھونگے کاروباری شخصیات چودھری شہر یار اور طاھر حمید اور حسن چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان پاکستانیوں کو برطانیہ میں نئے کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائ کرنی چاہئے اس سے جہاں برطانیہ جیسے معاشرے میں عزت کا مقام ملتا ھے وہاں زر مبادلہ کی صورت میں پاکستان کی معثیت کو بھی فائدہ پہنچتا ھے اور ھمیں شاہ زیب جیسے نوجوانوں پر فخر ھے -ہائیڈ روڈ سپئر پارٹس کے چیف ایگزیکٹو شاہ زیب خان نے شو روم کی اوپننگ پر آئے ھوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گریٹر مانچسٹر میں رہنے والوں کو ھم گاڑیوں کے اچھے کوالٹی کے پارٹس نہایت موزوں قیمت پر فراہم کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کہ پاکستان سے آکر محنت اور ماں باپ سے دعاؤں کی وجہ سے آج یہاں تک پہنچا ھوں آخر میں مہمانوں کی تواضع لاہوری کھانوں سے کی گئ