مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
دورے کے دوران وفاقی وزراء بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ لاہور آمد پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھی ملیں گے اور عدم اعتماد سے متعلق اراکین اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی امور پر اہم اجلاس بھی ہوگا، جس میں پنجاب میں سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بدھ 9 مارچ کو کراچی میں مصروف دن گزارا، وہ ایم کیو ایم مرکز پہنچے، جہاں انہوں نے متحدہ رہنماؤں سے ملاقات بھی کی، جب کہ گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے بعد سندھ مشاورتی کمیٹی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں۔
سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، جو پی ٹی آئی والا دھوکہ دے گا اسے دیکھ لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، کچھ نہیں ہوگا، یہ سازش بھی بے نقاب ہوجائے گی۔ مجھے دیکھ کر آپ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں گھبرایا ہوا ہوں؟ عدم اعتماد میں اِن چوروں کا ساتھ ان کے اپنے لوگ بھی نہیں دیں گے۔ ایک بار یہ سب ختم ہو جائے، اِن سب کو دیکھ لوں گا۔