Reg: 12841587     

لیبیا میں سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہوسکتی ہیں، میئر نے خدشہ ظاہر کردیا

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

لیبیا میں طوفان کے بعد آنے والے سیلاب نے مشرقی لیبیا کے شہر درنا کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ 

تباہ حال درنا شہر کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیبیا میں سیلاب سے اموات 20 ہزار تک ہوسکتی ہیں۔

 امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں 8 ہزار تک جا پہنچی ہیں اور سیلاب کے بعد سے 10 ہزار سے زیادہ افراد لاپتا ہیں جب کہ سیلاب کے بعد ساحل اور شہر کی سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

دوسری جانب لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کا ادائیگیاں نہ ہونے پر کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

Next Post

کراچی: والدین کے ساتھ گاڑی میں اسکول جانیوالی بچی گولی لگنے سے جاں بحق

Related Posts

گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت چودھری اشرف ڈمیان کی جانب سے ڈنمارک سے آئے ہوئے کاروباری شخصیات کو پروقار عشائیہ دیا گیا

مانچسٹر (عارف چودھری ) گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت چودھری اشرف ڈمیان کی جانب سے ڈنمارک سے آئے…
Read More

ملک منظور حسین اعوان رانا محمد اشرف کی مرکزی افس میں محترمہ مریم نواز شریف،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سینیٹر عرفان صدیقی اور شاہ انس نورانی سے ملاقات

اسلام آباد (ہیڈ آف نیوز منتظر مہدی ) سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ…
Read More
Total
0
Share