انڈر گراؤنڈ نیوز اسٹوڈیو سیالکوٹ –
محمد عنصر بٹ نے انٹرویو دیتے ہوئے کها که وه سیاست کے میدان میں میٹرک کے امتحان دینے کے بعد آئے- اور ان کے ماموں جو بلدیات کا الیکشن لڑ رهے تھے اُس وقت میں نے پهلی بار الیکشن کی سٹیج پر تقریر کی تھی یعنی که بچپن سے هی عملی الیکشن میں آگیا تھا جب میاں نواز شریف ڈسکه میں پهلی بار آے تھے تو ڈسکه میں معززین کی جو لاءن تھی میں واحد نوجوان تھا جن کا نوازشریف کے ساتھ تعارف هونا تھااور یه بھی که سیاسی فیملی سے تعلق رها هے اس لیے سیاست میں شمولیت اختیار کر لی۔میں پاکستان مسلم لیگ ن کا بلکه میں پورے یورپ کا چیف آرگنائزر هوں جس میں 27 ممالک هیں جن کا میں چیف آرگنائزر هوں پارٹی کی اعلی کمانڈ کی طرف سے مجھ پر پورا اعتماد کیا گیا هے۔حالانکه میں نے ذمہ داری لینے سے معذرت کی تھی ھم تنظیم ساذی کر رهے هیں اور وهاں تمام ورکرز کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے بهت فکر تھی مجھے خود آنا پڑا جو پاکستانی مسلم لیگ کے ورکرز هیں اُن کے جذبات کیساتھ اور فل سپورٹ کیساتھ پاکستان آیا هوں میں اس الیکشن میں صرف اتنا هی کهوں گا که پاکستان مسلم لیگ ن کا یه حلقه تھا ،هے اور انشاءالله پاکستان مسلم لیگ ن کا رهے گا ۔مجھے پوری اُمید هے که پاکستان مسلم لیگ ن انشاءالله ضرور جیتے گی۔