Reg: 12841587     

امارات میں سنیما گھروں کو مکمل گنجائش کی اجازت، سیاحت، تفریحی سہولیات، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سے پابندیوں کا خاتمہ

ابوظبی(بیورورپورٹ)

متحدہ عرب امارات نے 15 فروری سے سنیما گھروں کو زیادہ سے زیادہ گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کی جانب سے جاری مشروط فیصلے میں کہاگیا ہےکہ ہر امارت سنیما کی گنجائش میں جس طرح سے مناسب خیال کرے کمی بیشی کرسکتی ہے۔ وزارت ثقافت و نوجوانوں کے میڈیا ریگولیٹری آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد خلفان النعيمي نے اس فیصلے کا اعلان کرتے کہا کہ وبا کے آغاز سے ہی حکومت نے انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے وبائی بحران سے نمٹا ہے سنیما گھروں میں فلم بینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ امارات کی حکومت کی کوششوں کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن میں لازمی ماسک، بڑے اجتماعات پر پابندی اور ملک بھر میں جراثیم کشی کی مہم کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن اور معاون خوراکیں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت مدد کرتی ہیں۔ النعیمی نے مزید کہا کہ این سی ای ایم اے کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کے لیے احتیاطی طریقہ کار پر پوری طرح عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ کیسز کی شرح میں کمی کے بعد، این سی ای ایم اے کی جانب سے ملک میں مختلف تقریبات اور سرگرمیوں پر عائد کئی ایک کووڈ19 پابندیوں کو بتدریج ہٹایا جارہا ہے۔

فروری کے وسط تک سیاحت، تفریحی سہولیات، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سے پابندیاں بھی ہٹائی جارہی ہیں، جس کے بعد یہ شعبے پوری صلاحیت سے کام کر سکیں گے۔ اس سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کے استحکام اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اولڈہم:ایسٹرن پویلین ہال میں صلہ فائونڈیشن چیرٹی فنڈ ریزنگ اور قوالی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا

Next Post

سعودی عرب اورعمان میں پاکستانی سفیر تبدیل

Related Posts
Total
0
Share