Reg: 12841587     

برطانوی قانونی فرم کا بھارتی آرمی چیف، وزیر داخلہ کی گرفتاری کا مطالبہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

برطانوی قانونی فرم نے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں افراد کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسٹوک وائٹ نامی قانونی فرم نے لندن میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم یونٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔

برطانوی قانونی فرم کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، مقبوضہ کشمیر میں سماجی کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں پر تشدد، ان کے اغوا اور قتل کے پیچھے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کا ہاتھ ہے۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں بھارتی حکومت کے سینئر افسران بھی نامزد ہیں۔ 2020ء اور2021ء کے درمیان پیش آنے والے واقعات سے متعلق 2 ہزار سے زائد شہادتیں بھی پیش کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کے پی کے کورونا فنڈز میں فراڈ ادائیگی کا انکشاف

Next Post

امارات کے وزیر خارجہ کا دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ، پاکستانی کے جاں بحق ہونے پر تعزیت

Related Posts
Total
0
Share