Reg: 12841587     

جو ملک بچانا چاہتے ہیں انہوں نے آج اپنا کردار ادا کیا: گورنر سندھ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک افواج کے ڈی جیز کی پریس کانفرنس معاشی بحران ختم کرنے اور پاکستان بچانے کیلئے تھی جو ملک بچانا چاہتے ہیں انہوں نے آج اپنا کردار ادا کیا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کیلئے سب کے دروازے کھلے ہیں۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بیان پر انکوائری ہونی چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ایسے کسی مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا جس میں خون ریزی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ غلطی کر کے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ایسی سیاسی جماعت کو دیا جس نے کچھ نہیں کیا بلکہ ملکی نظام کو خراب کیا، اب ایم کیو ایم کی اشد ضرورت ہے اورآنے والا دور ایم کیو ایم کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی امریکا کے صدرکی امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات

Next Post

عمران خان کا میدان ، کھلاڑی تیار، آج لاہور سے ’’لانگ میچ‘‘

Related Posts

مراکش کی معروف کاروباری شخصیت محمد عامر نے مراکش کے شہر اگادیر کے مقامی ریسٹورنٹ میں برطانیہ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا

اگادیر(خصوصی رپورٹر) مراکش کی معروف کاروباری محمد عامر نے برطانیہ کے معروف بزنس مین خالد چوہدری کے اعزاز…
Read More
Total
0
Share