Reg: 12841587     

اسکول میں طالب علم کے جوتے سے سانپ کا بچہ نکلا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کولمبو  میں ایک اسکول طالب علم کے جوتے سے کوبرا سانپ کا بچہ نکلا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہے، اسکول پہنچنے پر اس  کو سیدھے پاؤں میں چبھن محسوس ہوئی، جوتا اتارنے پر  طالب علم نے اپنے جوتے میں کوبرا کے بچے کو پایا جسے دیکھ کر طالب علم بے ہوش ہوگیا۔

اسکول انتظامیہ کو واقعے کا پتا چلتے ہی بچے کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

سپتال انتظامیہ کے مطابق 13 سالہ بچے کو سانپ نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا البتہ اسے جلد پر جلن کا احساس ہوا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ طالب علم کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جس میں سانپ کے کاٹنے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی اورخون  کی رپورٹ میں بھی زہر نہیں پایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم کے جوتے میں موجود کوبرا سانپ کا بچہ 7 انچ لمبا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ میں بارشوں سے ہر طرف تباہی، سیکڑوں مکانات تباہ، شہری سڑک پر آگئے

Next Post

حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی

Related Posts
Total
0
Share