Reg: 12841587     

کسان کو بچانا ہے تو عمران کو بھگانا ہے، بلاول

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کسان مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کو بچانا ہے تو عمران کو بھگانا ہے۔

حیدرآباد میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصلہ کرلیا ہے 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی و قانونی طریقے سے ان کو نکالیں گے، ان کی حکومت کو ختم کریں گے اور انہیں بے نقاب کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ خود کالا ہوجائے گا، جو حکومت کے ساتھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں وہ سندھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو اپنے قائد سے وفا نہیں کرسکتے وہ آپ سے کیا وفا کریں گے، یہ دہشت گردی میں ملوث تھے، یہ آپ کے دشمن ہیں، اس شہر اور صوبے کے دشمن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کا 26 واں روز

Next Post

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا ہے، لیا نہیں گیا، شہباز گِل

Related Posts

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ مدرسے کی چھت منہدم ، ایک پل کے اطراف کی مٹی پانی میں بہہ گئی۔

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ہرنائی میں وہنےوالی طوفانی بارش سے کے سبب…
Read More

پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سالانہ انتخابات صحافی ممبران کا چوہدری عارف پندھیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

مانچسٹر(عارف چوہدری) برطانیہ میں کورونا لاک ڈاﺅن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد تنظیمات کی سرگرمیوں کی رونقیں…
Read More
Total
0
Share