Reg: 12841587     

3 برس میں صرف ایک فیصد تعلیم یافتہ افراد بیرون ملک گئے۔ وزارت سمندرپارپاکستانیز کا اعتراف

دبئی (بیورورپورٹ)

وزارت سمندرپار پاکستانیز نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا میں ہنر مند ورکرز کی مانگ کے باوجود پاکستان سے جانے والوں کی اکثریت غیر ہنر مند افراد پر مشتمل ہے۔ دستیاب ریکارڈ کے مطابق 3 برس میں 16 ہزار منیجر، 10 ہزار سے زائد انجینیئرز، 8 ہزار اکاونٹنٹ، 4500 ڈاکٹرز، 3 ہزار کمپیوٹر اینالسٹ، 2500 نرسیں، 1500 اساتذہ اور ایک ہزار سے زائد ڈیزائنر بیرون ملک گئے۔ اس کے برعکس بیرون ملک جانے والے کل 11 لاکھ 39 ہزار ورکرز میں سے 4 لاکھ 52 ہزار مزدور پیشہ ہیں اور 3 لاکھ 47 ہزار ڈرائیورز ہیں جو بالترتیب 39 اور 30 فیصد بنتے ہیں۔ باقی 30 فیصد ورکرز میں سے 34 ہزار ویلڈر، 33 ہزار مستری، 27 ہزار الیکٹریشن، 21 ہزار بڑھئی، 16 ہزار مکینک، 15 ہزار فٹر، اور 14 ہزار فورمین اور سپروائزر ہیں۔

اس حوالے سے وزارت سمندر پار پاکستانیز کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا ادراک ہے کہ بیرون ملک پڑھے لکھے اور ہنر مند ورکرز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے مہارت سرٹیفکیٹ کی شرط لازمی قرار دینے سمیت کئی ایک قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں۔ ان کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہنر مند افراد کی تعداد میں کمی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بہت سےپاکستانی ہنر تو رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس متعلقہ مہارت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا۔

اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے کسی بھی ادارے سے تکنیکی تعلیم حاصل کی لیکن ان کے پاس متعقلہ مہارت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ اگر وہ اپنی تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی ثبوت پیش کردیں تو انھیں مطلوبہ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسی نے غیر رسمی طریقے سے کوئی ہنر سیکھا اور کام پر لگ گیا اور بیرون ملک جانے کے لیے اسے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے تو نیوٹیک کے 100 سے زائد مراکز میں ایک چھوٹا سے مفت امتحان دینے کے بعد اپنی مہارت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتا ہے۔ یہ سہولت مقامی ورکرز کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی دستیاب ہے کہ وہ جب بھی پاکستان آئیں تو ٹیسٹ دیکر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تسلیم کیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

3 برس میں ساڑھے 11 پاکستانی بیرون ملک گئے، سوا 6 لاکھ کی منزل سعودی عرب

Next Post

امارات میں ڈرون اُڑانے پر پابندی کی خلاف ورزی کی سزا 5 سال قید ایک لاکھ درہم جرمانہ

Related Posts

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات  کے بعد پہلی بار نو منتخب صدر  رانا عبدالستار ایڈووکیٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

مانچسٹر سے(عارف چوہدری سی او او انڈرگراونڈ نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے برطانیہ میں  معاونین خصوصی…
Read More
Total
0
Share