Reg: 12841587     

امارات میں ڈرون اُڑانے پر پابندی کی خلاف ورزی کی سزا 5 سال قید ایک لاکھ درہم جرمانہ

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

متحدہ عرب امارات میں حال میں ڈرون اڑانے پر لگنے والی پابندی کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم ادا کرنا ہوگاامارات کے پبلک پراسیکیویشن نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے علاوہ چھ ماہ سے پانچ سال تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

اماراتی وزارت داخلہ نے سنیچر کو ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ اس نے ڈرونز کے مالکان اور شوقین افراد کے لیے تمام فلائنگ آپریشنز روک دیئے ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر کئے گئے اس فیصلے کا مقصد لوگوں کی جان و مال کو برے عمل سے بچانا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حال ہی میں غلط استعمال کے بعد کیا گیا، کیونکہ ڈرون اڑانے والے صرف انہی علاقوں تک محدود نہ تھے جو ان کے اجازت ناموں میں درج ہیں بلکہ ایسے علاقوں میں بھی گئے جہاں ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔

اماراتی وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ایسے ادارے جو تجارتی اشتہارات یا دیگر مقاصد کے لیے ڈرونز استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ سرکاری ادارے سے رجوع کرکے باقاعدہ لائسنس حاصل کریں۔ وہ ادارے جو اپنے تجارتی منصوبوں کے لیے ڈرونز استعمال کرتے ہیں انہیں لائسنس حاصل کرنے کے لیے اپنے منصوبوں اور طریقہ کار کی وضاحت دینا ہوگی، جس کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کی جانب سے ڈرون اڑانے کا لائسنس جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بغیر لائسنس کے ڈرون اڑانے پر 22 جنوری سے ایک ماہ تک کے لیے پابندی عائد کررکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

3 برس میں صرف ایک فیصد تعلیم یافتہ افراد بیرون ملک گئے۔ وزارت سمندرپارپاکستانیز کا اعتراف

Next Post

عمرہ ویزے میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔ وزارت حج وعمرہ

Related Posts
Total
0
Share