Reg: 12841587     

عمرہ ویزے میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔ وزارت حج وعمرہ

ریاض (بیورورپورٹ)

سعودی وزارت حج وعمرہ نے وضاحت کی ہے بیرون ملک سے عمرہ پرآنے والوں کے ویزے کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔ ویزے کی مدت 30 دن کی ہوتی ہے۔ وبا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حرم مکی الشریف میں نماز باجماعت یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو آن لائن پرمٹ حاصل کرنا لازم ہے۔

پرمٹ کی شرط نہ صرف بیرون ملک سےآنے والوں پرعائد ہوتی ہے بلکہ سعودی شہریوں اوریہاں رہنے والے غیر ملکیوں کےلیے بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ عمرہ پرمٹ کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتے۔ علاوہ ازیں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ 12 برس سے کم عمربچوں کو بھی حرم مکی الشریف میں لے کرجانا منع ہے۔ شہریوں اورغیر ملکیوں کےلیے عمرہ پرمٹ کے اجرا کی بنیادی شرط ویکسین یافتہ ہونا ہے ۔

ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی اورتوکلنا ایپ پران کا اسٹیٹس امیون نہیں انہیں عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیاجاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں ڈرون اُڑانے پر پابندی کی خلاف ورزی کی سزا 5 سال قید ایک لاکھ درہم جرمانہ

Next Post

میں نے ماضی میں پاکستان میں اپنا قیام انجوائے کیا : جیسن روئے

Related Posts
Total
0
Share