Reg: 12841587     

امارات 2 فروری سے 12 اقسام کے ورک پرمٹ جاری کرے گا

دبئی (خصوصی رپورٹ)

امارات میں نئے لیبر قانون 2 فروری 2022 سے نافذ ہورہے ہیں جس کے بعد وہ 12 اقسام کے ورک پرمٹ جاری کرے گا۔ ان میں ریموٹ کام ، مشترکہ ملازمت، رعایتی اوقات کار، عارضی ، جزوقتی اور کل وقتی شامل ہیں۔ نئے لیبر قانون میں 12 اقسام کے ورک ماڈل اور 6 اقسام کے ورک ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت ورک پرمٹ ، نوعمر بچوں ، فری لانس ، گولڈن ویزہ رکھنے والوں، عارضی ملازمت اور جزوی وقتی ملازمت کے خواہشمند کو جاری کئے جائیں گے ۔ ان پرمٹ کے تحت آجر 15 برس کے نوجوان ، اماراتی اور جی سی سی ممالک کو شہریوں کی خدمات حاصل کرکے انہیں مختلف کاموں کی تربیت بھی فراہم کرسکیں گے اور بیرون ملک سے ضرورت کے مطابق عارضی ملازمین کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔ بدھ 2 فروری 2022 سے جو 12 اقسام کے ورک پرمٹ جاری ہوں گے وہ کچھ یوں ہیں۔
۔ عارضی ورک پرمٹ : اس کے ذریعے آجر کسی بھی ملازم کی خدمات مخصوص پراجیکٹ یا پھر ایک خاص مدت کے لئے حاصل کرسکیں گے۔
۔ مشن پرمٹ : اس کے ذریعے کمپنیاں اور ادارے بیرون ملک سے کسی بھی ملازم کی خدمت حاصل کرسکیں گی جو عارضی طور پر مخصوص پراجیکٹ پر کام اور اس کی تکمیل کی مدت تک کارآمد ہوگا۔
۔ جزوقتی ورک پرمٹ: اس کے ذریعے ایک ملازم ایک سے زیادہ جگہ کام کرسکے گا جو مخصوص گھنٹے اور ایام کے اعتبار سے ہوں گے۔
۔ نوعمر بچوں کا پرمٹ: اس کے تحت آجر 15 سے 18 برس کے نوجوانوں کی خدمات ان شرائط کے تحت حاصل کرسکیں گے جن کی وضاحت متعلقہ قانون میں کی گئی ہے۔
۔ طلبا تربیت پرمٹ: اس کے ذریعے کمپنیاں اور ادارے 15 سال کے بچوں کو بھرتی اور تربیت فراہم کرسکیں گے یہ بھرتی اور ترتیب متعلقہ قواعد وضوابط کے تحت ہوگی۔
۔ اماراتی جی سی سی شہری پرمٹ :یہ اجازت نامہ اماراتی اور جی سی سی شہریوں کی بھرتی کرتے وقت جاری کیا جائے گا۔
۔ گولڈن ویزہ ہولڈر پرمٹ: یہ اندرون امارات گولڈن ویزہ رکھنے والوں کی خدمات حاصل کرتے وقت جاری ہوگا۔
۔ قومی تربیتی پرمٹ : اس کے ذریعے کمپنیاں اور ادارے اماراتی شہریوں کو ان قابلیت اور شعبے کے اعتبار سے تربیت فراہم کرسکیں گے ۔
۔ فری لانس پرمٹ : یہ سیلف سپانسرڈ ہوگا جو غیرملکی کو جاری ہوگا اس کے ذریعے وہ کسی بھی شخص یا کمپنی کو مخصوص ٹاسک یا مخصوص مدت تک خدمات فراہم کرسکیں گے انہیں کمپنی کی سپانسرشپ یا کانٹریکٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
۔ ملازمت ورک پرمٹ : اس کے ذریعے بیرون ملک سے کسی کارکن کی خدمت حاصل کی جاسکے گی۔
۔ منتقلی ورک پرمٹ: اس کے ذریعے کسی غیرملکی کی خدمات وزارت میں رجسٹرڈ کسی ایک ادارے سے کسی دوسرے اداروں کو منتقل کی جاسکے گی۔
۔ فیملی ورک پرمٹ : یہ ان غیرملکیوں کے لئے ہوگا جنہیں ان کے اہلخانہ نے سپانسر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی کا تجارتی سرگرمیوں پر سرکاری فیسوں میں کمی پر غور

Next Post

یونان پاکستانیوں کو پانچ سالہ ویزا جاری کرے گا

Related Posts
Total
0
Share