دبئی(بیورورپورٹ)
متحدہ عرب امارات یکم جون 2023 سے کاروباری منافع پر ٹیکس متعارف کرارہا ہے جس کے باعث حکومت دبئی کا محکمہ خزانہ تجارتی سرگرمیوں پر عائد سرکاری فیسوں میں کمی پر غور کررہا ہے۔
یہ بات دبئی میڈیا آفس نے منگل کو محکمہ خزانہ دبئی کے ڈی جی عبدالرحمان الصالح کے حوالے سے بتائی۔ واضح رہے کہ یواے ای کی وزارت خزانہ نے کاروباری اداروں پر یکم جون 2023 سے کارپوریٹ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا جو کاروباری منافع کا 9 فیصد ہوگا ۔ تاہم 3 لاکھ 75 ہزار درہم سے کم آمدن پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی۔