Reg: 12841587     

کراچی: کالی گھٹائیں چھا گئیں، کئی علاقوں میں بارش

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے، شہر پر کالی گھٹائیں چھا گئیں، کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید، پورٹ قاسم، کورنگی، ملیر، شارعِ فیصل، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم وسطی بھارت میں موجود ہے، جس کی وجہ سے بحیرۂ عرب میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث بادل شہر میں برسے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہرِ قائد کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس دوران شہرِ قائد میں ہلکی اور معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، جبکہ ساحلی پٹی کے علاقوں میں بھی معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ: طلبہ کا بغیر ویکسینیشن کالج میں داخل ہونا منع

Next Post

لاہور، ایف آئی اے نے ہم جنس پرستوں کا گینگ گرفتار کرلیا

Related Posts

ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں علامہ عظیم جی اور صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

مانچسٹر (عارف چودھری) ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں ممتاز مزہبی سکالر…
Read More

سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب…
Read More
Total
0
Share