Reg: 12841587     

پیوٹن کے احکامات کے بعد روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے احکامات کے بعد روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ اس کی جوہری میزائل فورسز اور شمالی اور بحرالکاہل کے بیڑے کو جنگی ڈیوٹی پر فائز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی صدر کو بتایا کہ اسٹریٹیجک میزائل فورسز، شمالی اور بحرالکاہل کے بحری بیڑے اور لانگ رینج ایوی ایشن کمانڈ نے  پوسٹوں پر جنگی ڈیوٹی انجام دینا شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر نے اتوار کے روز  نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں روسی فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔

روسی سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اہم رکن ممالک کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے میں نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو حکم دیا ہےکہ وہ نیوکلیئر فورس کو تیار رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

40 سال کی نوکری، کراچی پولیس کے ریٹائرمنٹ کے قریب 103 کانسٹیبلز کی پہلی اور آخری ترقی

Next Post

چوہدری شجاعت اور سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی

Related Posts
Total
0
Share