Reg: 12841587     

نشے کا الزام لگانے پر خاتون کا آسٹریلوی ٹینس اسٹار کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ومبلڈن ٹینس مقابلوں کے دوران آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کیریاس کی جانب سے شراب نوشی کا الزام لگانے پر خاتون پرستار نے  آسٹریلوی  کھلاڑی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

جولائی میں ومبلڈن ٹینس کے فائنل کے دوران نوواک جوکو وچ سے میچ ہارنے والے آسٹریلوی ٹینس اسٹار نے امپائر سے ایک خاتون پرستار کی شکایت کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں پریشان کر رہی ہیں اور وہ شراب کے نشے میں ہیں۔

شراب نوشی کا الزام لگانے پر خاتون نے اب آسٹریلوی ٹینس اسٹار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

خاتون کاکہنا ہے کہ  آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کیریاس نے ان پر ایک بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔ اس الزام کی وجہ سے نہ صرف انہیں اس دن ٹینس میچ سے باہر نکال دیا گیا بلکہ کھلاڑی کی جانب سے لگایا جانے والا جھوٹا الزام نشر ہوا اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے پڑھا جس کی وجہ سے انہیں اور ان کے خاندان کو کافی نقصان اور پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا۔

میچ کے دوران کیریاس کا کہنا تا کہ جب میں ومبلڈن فائنل کھیل رہا تھا تب یہ خاتون مجھے پریشان کر رہی تھیں، وہ نشے کے زیر اثر  اپنے حواس میں نہیں تھیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی  نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ خاتون کون تھیں، وہ ایسے لگ رہی تھیں جیسے انہوں نے شراب کے 700 پیگ پیے ہوئے تھے اور جب بھی میں بال لے رہا تھا وہ مجھ سے فالتو  بات کرکے مجھے پریشان کر رہی تھیں۔

خاتون پرستار جو اس فائنل میچ میں اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کا قانونی کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا تاہم بہت سوچنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ اپنے اوپر لگائے ہوئے الزام واپس لینے کیلئے آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کیریاس پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ مقدمے کا واحد مقصد الزام سے بری ہوکر آئندہ اس الزام کی تکرار کو روکنا ہے اور اسی لیے انہوں نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مقدمہ  سے حاصل ہونے والا جرمانہ خیراتی اداروں کو عطیہ کر دوں گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فاسٹ بولر محمد حسنین کی دبئی آمد کے شیڈول میں تبدیلی

Next Post

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 540 پوائنٹس بڑھ گیا

Related Posts

تاجک قومی یکجہتی کانفرنس اور دستار بندی سردار منیر احمد خان تاجک چیف آف تاجک سردار پورے پاکستان تاجک قومی موومنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام تاجک ملک کبیر ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوا

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی ) کانفرنس میں خبیر پختونخواہ سندھ اور پنجاب کے تاجک برادری نے شرکت کی اس…
Read More
Total
0
Share