Reg: 12841587     

ہرن میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

امریکی محکمہ زراعت نے اوہائیو میں ایک ہرن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ زراعت نے اپنے بیان میں کہا کہ سفید دم والا جنگلی ہرن دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا ہرن ہے۔

بیان کے مطابق اس سے پہلے کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہرن وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ کچھ جنگلی ہرنوں میں وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی باڈیز بھی موجود ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی ہرن میں انفیکشن کے کلینیکل آثار نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں جانوروں میں کووڈ 19 کے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں کتے، بلیوں، شیر، برفانی چیتے، اونٹ اور گوریلے وغیرہ شامل ہیں۔

یو ایس ڈی اے کے مطابق زیادہ تر انفیکشن ان جانوروں میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کا کورونا سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین لگوا کر تاریخ رقم کردی

Next Post

ہالی وڈ کے جیمز بانڈ کی بی ایم ڈبلیو چوری ہو گئی

Related Posts
Total
0
Share