Reg: 12841587     

پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان سامنے آگیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ  انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ’ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری  رہنمائی کرے گی’۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ  نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی واضح طور پر پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہے تاہم جب سے ہم پاکستان پہنچے ہیں تب سے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن  اگر کچھ حالات تبدیل ہوتے ہیں اور تمام فیصلے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے اتنے برسوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

 کینگروز نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ازبک صدر کا دورہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان نے خود ائیرپورٹ پر استقبال کیا

Next Post

پشاور دھماکے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد کی نماز جنازہ ادا

Related Posts

بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز قانون دان سید مخدوم طارق محمود الحسن کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا وائس چئیرمین بننے پر اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی کی لہر دور گئی

مانچسٹر (عارف چودھری ) پی ٹی آئی یوکے کے صدر رانا عبدالستار سنئیر نائب صدر ملک عمران خلیل…
Read More
Total
0
Share