Reg: 12841587     

پنجاب کی عوام کا نعرہ ہے گو سلیکٹڈ گو ، بلاول کا ساہیوال میں عوامی مارچ سے خطاب

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔

 ساہیوال میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی کو بتارہا ہوں کہ جیالے اپنا حق چھیننا جانتے ہیں جبکہ آپ سلیکٹڈ کی نالائقیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے جبکہ اس ملک کی عوام مہنگائی کی اس چکی میں عمران خان کی وجہ سے پس رہے ہیں۔

بلاول نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مارچ شروع کیا تو یہ گھبرانا شروع ہوگئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے زرداری کی وجہ سے چل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتا ہے ، انہیں شکست دے سکتا ہے ، مگر موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی، صدر اور وزیر اعظم دہشت گردوں کے سامنے جھک چکے ہیں ، جس سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ  آپ کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان میں عدم اعتماد کا وقت آگیا جبکہ ہم اس حکومت کو ختم کرکےنئی حکومت بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم وطن پہنچ گیا

Next Post

پاکستان نے فیٹف کے27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمدکرلیا

Related Posts

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال المعروف مو اقبال اوورسیز کی مخصوص نشست پر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے

لندن (عارف چودھری ) پی ٹی آئی بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عمران…
Read More

معروف سنیئر صحافی کالم نگار و مصنف محبوب الہٰی بٹ نے معروف مصنف ،فلمساز و ڈائریکٹر اور سیاسی شخصیت چوہدری علی عدالت،بزنس مین خالد چوہدری اور بزنس مین چوہدری عظمت اللہ وریاہ کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔

مانچسٹر (خصوصی رپورٹر) معروف سنیئر صحافی کالم نگار و مصنف محبوب الہٰی بٹ نے مہمانوں کو اپنی رہائش…
Read More
Total
0
Share