Reg: 12841587     

شکایات کے اندراج کیلئے کراچی کے شہریوں کیلئے ویب سائٹ کا اجرا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں کی سہولت کے لیے ‘کمشنر کراچی ویب سائٹ’ کا اجرا کردیا جس پر اشیاء کی فہرستیں بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

کمشنر  کراچی اقبال میمن نے بتایا کہ شہریوں کے لیے ویب سائٹ پر تینوں زبانوں میں شکایات درج کرنے کے لیے آسان کمپلینٹ پورٹل بنایا گیا ہے، ویب سائٹ پر پھلوں، سبزیوں اور گوشت کی نرخ کی فہرست بھی آویزاں کی جائیں گی۔

انہوں  نے کہا کہ کمشنر آفس میں پہلی بار اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں ویب سائٹ تیار کی گئی ہے۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ شہری ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق اور دیگر شہری خدمات کے سلسلے میں شکایات کنٹرول روم نمبر 1299 پر بھی درج کر سکتے ہیں  جب کہ  جلد ہی شہریوں کی سہولت کے لیے کمشنر کراچی کمپلینٹ ایپ کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان نے فیٹف کے27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمدکرلیا

Next Post

روس میں کسی شخص کو پیوٹن کو قتل کر دینا چاہیے: امریکی سینیٹر

Related Posts
Total
0
Share