Reg: 12841587     

حکومت نے چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کردیے،،پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہو گئی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مردم شماری کے عبوری نتائج کے مقابلے میں حتمی نتائج میں آبادی کا فرق 0.043 فیصد رہا ،،،2017 کی مردم شماری میں پاپولیشن گروتھ 2.40 فیصد رہی ،،چھٹی مردم شماری کے تحت آبادی میں پنجاب کا حصہ سب سے زیادہ 52.96 فیصد رہا ،، آبادی میں سندھ کا حصہ 23.04 ،خیبرپختونخواہ کا حصہ 14.69فیصد ،، بلوچستان کا حصہ 5.94 ،، فاٹا کا حصہ 2.40 فیصد ،جبکہ اسلام آباد کا حصہ 0.96 فیصد رہا ،،،بالحاظ رقبہ فی مربع کلومیٹر کے حساب سے سب سے زیادہ آباد ی اسلام آباد اور سب سے کم بلوچستان کی رہی ،،اسلام آباد میں رقبے کے لحاظ سے فی مربع کلومیٹر آبادی 2211 افراد جبکہ بلوچستان میں 35.53 افراد پر مشتمل رہی ،پاکستان کی آبادی کی اکثریت یعنی 53 اعشاریہ چالیس فیصد آبادی 15 سے 64 سال تک کے افراد پر مشتمل ہے ، 40.31 فیصد آبادی 15سال سے کم افراد پر مشتمل ہے ،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 63.56 فیصد آبادی دیہی علاقوں جبکہ 36.44 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہائش پذیر ہے

حکومت نے چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کردیے،،پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہو گئی ہے، مردوں کی آبادی 10کروڑ 63 لاکھ جبکہ خواتین کی آبادی 10 کروڑ 13 لاکھ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار نے میدان مار لیا

Next Post

نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق معاملہ کی سماعت,

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں

لاہور ( بیورو رپورٹ) برطانیہ کے معروف قانون دان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل…
Read More
Total
0
Share