Reg: 12841587     

ٹیم کو شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، رمیز راجا

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

میرے ہوتے ہوئے کھلاڑی کبھی پریشانی کا شکار نہیں ہوں گے، چیئر مین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے ان کے ہوتے ہوئے کھلاڑی کبھی پریشانی کا شکار نہیں ہوں گے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ وہ ہمیشہ کھلاڑیوں سے چیئرمین بن کر نہیں بلکہ کھلاڑی بن کر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی لیڈر شپ بہت اچھی ہے، پی سی بی نے ان پر اعتماد کیا، خوشی ہوئی کھلاڑیوں نے بھی اچھا رسپانس کیا۔ ٹیم متحد ہوکر کھیلی، ان کی محنت رنگ لے کر آئی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے حسن علی سے ہونے والے ڈراپ کیچ کے حوالے سے کہا کہ حسن علی سے غلطی تو ہوئی لیکن انہیں اس غلطی سے سیکھنا چاہیے، اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو اپنی محنت ڈبل کرتا۔انہوںنے کہاکہ حسن علی کو یہ بات بار بار ستائے گی، انہیں اس مشکل سے نکلنے میں وقت لگے گا، حسن علی پر جہاں تنقید ہوئی وہاں سوشل میڈیا نے انہیں سپورٹ بھی بہت کیا۔محمد رضوان کے آئی سی یو میں رہنے کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے بڑے حوصلے سے کام لیا، سب کو محمد رضوان کے نیشنل ازم سیکھنے کی ضرورت ہے۔رمیز راجا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کمنٹری باکس کو مس کررہے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ مت پوچھیں وہ کمنٹری باکس کو مس کررہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی یہ ان کا وعدہ ہے، نیا ہوم سیزن بنائیں گے اور پاکستان کی کرکٹ کا پروڈکٹ کھڑا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور،کرکٹ میچ کے دوران ایک اور کرکٹر کا انتقال

Next Post

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا

Related Posts
Total
0
Share