(بیوروچیف دبئی)
دبئی حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امارات نے کچھ ہوٹلوں کو جوئے کے لائسنس جاری کیے ہیں۔ دبئی میڈیا آفس کی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں کچھ ہوٹلوں کو جوئے کی سرگرمی کے لیے اجازت نامے جاری کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کرتی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ یہ بیان ان افواہوں کے جواب میں جاری کیا گیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ دبئی کے ہوٹلوں نے جوئے کے لیے اجازت نامے حاصل کر لیے ہیں اور وہ عید الفطر پر اس کا سلسلہ شروع کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت جوئے یا کسی بھی سرگرمی سے اگر پبلک مورال متاثر ہوتا ہے تو اسے قید کی سزا ہوسکتی ہے اور ڈھائی لاکھ سے لے کر پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
Related Posts
قصور: طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
قصور(نمائندہ) قصور کی تحصیل چونیاں میں طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی۔…
وزارت خزانہ نے ماہانہ آؤٹ لک کے اعداد شمار جاری کر دیے
مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ آؤٹ لک کے مالی اعداد شمار جاری کر…
چوہدری شجاعت کا دلبرداشتہ ہوکر سیاست چھوڑنے پر غور
مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاست…