مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان نے خام تیل کی قیمت کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔2008کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ آئل 129 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یکم نومبر 2021 کو برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر تھی۔
یکم دسمبر 2021 کو برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 77 ڈالر تھی۔یکم جنوری 2022 کو فی بیرل قیمت 89 ڈالر پہ پہنچی۔ جو یکم فروری 2022 کو97 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔