مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کے حملے میں ان کا پوتا بھی زخمی ہو گیا۔
پی ٹی آئی ایم این اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں درجنوں کی تعداد میں افراد کو ان کے گھر پر حملے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ شکور شاد نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کیا ایم این اے کے گھر پر فیڈر لگے ہوئے ہیں جو یہ ڈنڈا بردار نوجوان پتھراؤ کرنے میں گھر آئے تھے؟
شکور شاد کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے میرا 8 سال کا پوتا بھی زخمی ہو گیا، احتجاج سب کا حق ہے اور ہم نے احتجاج کو ہمیشہ ویلکم کیا ہے لیکن اس طرح حملہ آور ہونے سے کیا ہوگا؟