(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہےکہ آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں اسمگلنگ کی روک تھام اور کچے کے آپریشن سمیت ساری مثبت باتیں کی ہیں۔
ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کراچی میں بزنس کمیو نٹی سے ملاقات کرنے آئے تھے، انہوں نے ساری مثبت باتیں کیں کہ اگر کہیں کوئی گڑبڑ ہے تو اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے اسمگلنگ کے خاتمے، کچے کے آپریشن کی بات کی ہے اوربہت ساری ایسی باتیں ہیں جو آرمی چیف نے نہیں کہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر آرہی ہیں، اس کی تردید بھی آئی ہے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اس وقت ملک کے حالات میں سب کو مل کر آگے چلنا ہے، انتخابات کے بعد ہمارا بے روزگاری مہنگائی سے مقابلہ ہوگا۔