Reg: 12841587     

لاہور میں ’وزیراعظم پاکستان شہباز شریف‘ کے بینرز آویزاں

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور میں پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان کے بینرز بھی آویزاں ہو گئے۔

چند روز قبل مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر کے باہر ’پنجاب کی مجبوری ہے، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضروری ہے‘ کے بینرز دیکھے گئے تھے۔

اب شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے باہر ان شاءاللہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تصویر کے پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

بورڈز پر "وقت کی مجبوری ہے، شہباز شریف ضروری ہے” کے نعرے درج ہیں۔

پوسٹرز پر شہباز شریف کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تصاویر بھی واضح ہیں۔

احتساب عدالت کے مرکزی گیٹ کے ساتھ بھی ان شاء اللہ وزیراعظم پاکستان کے فلیکسز نصب کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت کی جانب آنے والے راستوں پر بھی شہباز شریف کے بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو قومی ہیرو قرار دیدیا

Next Post

ویسٹ منسٹر ایبی میں خصوصی سروس کے ساتھ یوم پاکستان منایا گیا

Related Posts

یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے امام وخطیب مولانا محمد اقبال نے اپنے بڑے صاحبزادے حافظ اسامہ اقبال کے قرآن پاک حفظ کرنے کی خوشی میں مقامی ہال( سکائی ویز کھاریاں) میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا

کھاریاں(خصوصی رپورٹر) یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے امام و…
Read More

کاروباری شخصیت چوہدری شاکر حسین کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر والسال سے تعلق رکھنے والے چوہدری صوفی صابر حسین کے فرزند چوہدری شاکر حسین نے…
Read More
Total
0
Share