Reg: 12841587     

ایچ ایس وائے(HSY)برگر بیچتے بیچتے بین الاقوامی شہرت یافتہ برانڈ کیسے بنا؟

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان کے مایہ ناز ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ‘ایچ ایس وائے’ نے حال ہی میں اپنے ماضی کے مشکل دنوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

ایچ ایس وائے پاکستان کا وہ برانڈ ہے جسے پاکستانی شوبز سے منسلک افراد سمیت سیاست سے جڑے لوگ بھی بے حد پسند کرتے ہیں اور پھر بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی مقبولیت دیدنی ہے۔

لیکن یہ بات یقیناً کوئی نہیں جانتا کہ حسن شہریار نے اس برانڈ کو کامیاب بنانے کے لیے کیا جتن کیے، نجی ٹی وی (ڈان نیوز) کو دیے گئے انٹرویو میں ایچ ایس وائے نے بتایا کہ انہوں نے کافی چھوٹی عمر سے ہی اپنے اخراجات خود اٹھانا شروع کردیے تھے۔

ڈیزائنر کا بتانا ہے کہ وہ سنگل پیرنٹنگ میں بڑے ہوئے ہیں اور 14 سال کی عمر ہی سے اپنے اخراجات اٹھانے کے لیے محنت مزدوری کرنے لگ گئے تھے جس میں برگر بیچنا بھی شامل تھا، برگر بیچنے کے ساتھ لائبریری میں بھی ملازمت کی تھی۔

ایچ ایس وائے کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی کمائی سے بچائے ہوئے چند ہزار  روپوں سے کاروبار شروع کیا تھا، انہوں نے کلوتھنگ برانڈ ’ایچ ایس وائے‘ کی بنیاد محض 25 ہزار کی مدد سے رکھی تھی جو کہ اب پاکستان کا معروف ترین برانڈ بن چکا ہے۔

حسن شہریار یاسین کا اپنے انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ انہوں نے آج تک زندگی میں ہر کام صفر سے شروع کیا ہے چاہے وہ اداکاری، میزبانی کا پیشہ ہو یا پھر فیشن ڈیزائننگ کا کاروبار۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے حسن شہریار یاسین کی پہلی فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی سی بی نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کردیا

Next Post

معروف بالی وڈ اداکارہ نے عامر خان کو دیے ‘لوو لیٹر’ میں کیا لکھا؟

Related Posts
Total
0
Share