Reg: 12841587     

پی سی بی نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کردیاہے۔

پی سی بی کے مطابق 23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوں گی۔

اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں ڈھائی ہزار جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ یہ جھنڈے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو  دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق اس موقع پر ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں دوسرے دن کھیل کے اختتام پرپاکستان نے آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں ایک وکٹ پر 90 رنز بنالیے اور اسے اب بھی 301 رنز کا خسارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یوم پاکستان کے موقع پر سائیکل ریلی

Next Post

ایچ ایس وائے(HSY)برگر بیچتے بیچتے بین الاقوامی شہرت یافتہ برانڈ کیسے بنا؟

Related Posts
Total
0
Share