Reg: 12841587     

ٹرمپ انتقال اقتدار روکنے کی کوشش میں جرائم کے مرتکب ہوئے، امریکی عدالت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ  ٹرمپ  انتقال اقتدار روکنے کی کوشش میں جرائم  کے مرتکب ہوئے تھے۔

ایک امریکی عدالت کے جج کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2020 کے صدارتی الیکشن کے بعد انتقال اقتدار روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جرائم کا ارتکاب کیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق اس وقت صدر کے عہدے پر فائر ریپبلکن سیاستدان ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کی کانگریس کے ذریعے توثیق رکوانے کی غیر قانونی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ اس عدالتی فیصلے کو امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کی بڑی قانونی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔  کمیٹی واشنگٹن میں کانگریس کی کیپیٹل ہل کہلانے والی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر راچڈیل بارو کونسل ریورسائیڈ آفس پر میئر آف کونسل راچڈل عاصم رشید نے پرچم کشائی کی

Next Post

دروازے اور دل کھلے ہیں،جیسے چاہیں گے کر لیں گے، حکومت کی ایم کیو ایم کوآفر

Related Posts
Total
0
Share