Reg: 12841587     

دروازے اور دل کھلے ہیں،جیسے چاہیں گے کر لیں گے، حکومت کی ایم کیو ایم کوآفر

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اپوزیشن اور  ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے  ہونے کے بعدحکومتی وفد بھی وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا۔

رات گئے تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کےبعد حکومتی وفد بھی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے جا پہنچا۔حکومتی وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل  تھے۔

حکومتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد وزیراعظم عمران خان کا پیغام لے کر پہنچا ہے۔ ایم کیو ایم کو ایک وزارت کی آفر کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا ہے۔ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ہمارے دروازے اور دل کھلے ہیں،جیسے چاہیں گے کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے لیے کچھ بھی حاضر ہے۔امید ہے ایم کیو ایم سوچ سمجھ کر انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔صبح ایم کیو ایم کی کال کا انتظار کروں گا۔ایم کیو ایم کے ساتھ ہر قسم کے معاہدہ کیلئے موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹرمپ انتقال اقتدار روکنے کی کوشش میں جرائم کے مرتکب ہوئے، امریکی عدالت

Next Post

ایمریٹس کرکٹ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان کی لانسر کیپٹل کے چیئرمین مسٹر اورم گلیزر اور جی ایم آر گروپ کے چیئرمین کرن کمار گراندھی سے دبئی ایکسپو 2020 میں ملاقات

Related Posts

راچڈیل میں معاشرے کے ادھیڑ عمر افراد کو سماجی طور پر ایک دوسرے سے میل جول کے لیےخصوصی تقریب کا انعقاد ، ادھیڑ عمر افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

لندن(عارف چوہدری) کشمیر یوتھ پروجیکٹ کمیونٹی و کانفرنس سنٹر راچڈیل میں معاشرے کے ادھیڑ عمر افراد کو سماجی…
Read More
Total
0
Share