Reg: 12841587     

ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر سے بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کن ممالک میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں کتنی حکومتوں کا خاتمہ ہوچکا؟

Next Post

فیصل واوڈا کی اداروں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت

Related Posts

انٹرٹینمنٹ 49 چینل اور مصطفایئہ شریف چئیرٹی کے زیر اہتمام صنم ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پروقار تقریب منقد ہوئی

مانچسٹر (عارف چودھری) انٹرٹینمنٹ 49 چینل اور مصطفایئہ شریف چئیرٹی کے زیر اہتمام صنم ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پروقار…
Read More
Total
0
Share