Reg: 12841587     

خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی حمایت کر دی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے ارکان کے استعفوں کی حمایت کر دی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت استعفے نہیں دینا چاہتی ، تین چار مہم جو افراد نے عمران خان کو استعفوں کا کہا۔

سعد رفیق نے کہا کہ   پی ٹی آئی استعفوں کی بات پر قائم رہے ، ان کے استعفے ضرور منظور ہونے چاہییں ۔

انہوں نے  کہا کہ عمران خان ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلا ، امپائر نیوٹرل ہوا تو اسے تکلیف شروع ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ کیا ہم نہیں کریں گے۔ ہم ان کے کارکنوں اور رہنماؤں سے اس طرح جیل نہیں بھریں گے جیسے انہوں نے ہمارے ساتھ کیا۔ 

سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان کا کرپشن کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا۔ پھر مذہب کارڈ بھی نہیں چلا اور اب ہم نے اتحادیوں سے مل کر انہیں باہر نکال دیا ہے تو امریکا مخالف چورن بیچنے آگئے ہیں۔ جھوٹ بولتے رہیں ہم کارکردگی سے جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی حکومت آئی تو اسکی کوئی معاشی منصوبہ بندی نہیں تھی، شوکت ترین کا اعتراف

Next Post

رات کے اندھیرے میں عدالتیں کیوں لگیں؟ احسن اقبال نے عمران خان کو جواب دیدیا

Related Posts
Total
0
Share