Reg: 12841587     

پاک بھارت کھلاڑی 15 سال بعد کاؤنٹی کرکٹ میں ایک ہی ٹیم کا حصہ بن گئے

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ میں 15 سال بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ ایک ٹیم میں کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

جی ہاں گزشتہ روز سسیکس کرکٹ کاؤنٹی کی جانب سے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارت کےچیتشور پجارا نے ڈیبیو کیا۔

ڈربی شائرکرکٹ کلب کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ان دونوں کھلاڑیوں کو میچ سے قبل  سسیکس کی جانب سے کیپس دی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2007 میں بھارت کے فاسٹ بولر آرپی سنگھ اور پاکستان کے لیگ اسپنر منصور امجد لیسٹرشائر کی طرف سے کاؤنٹی کرکٹ میں ایک ساتھ کھیلتے دکھائی دیے تھے۔

دوسری جانب  شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سسیکس کے خلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔

 ڈربی شائر اور  سسیکس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر ڈربی شائر نے 2 وکٹوں پر 327 رنز بنالیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کیا سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم قیادت کی مرضی سے چلائی گئی؟

Next Post

شہباز شریف کو وزیراعظم کا حلف اٹھائے 4 روز ہو گئے، کابینہ ابھی تک تشکیل نہ دی جا سکی

Related Posts
Total
0
Share