Reg: 12841587     

ڈالر کو فری ہینڈ، انٹربینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 240 روپے پر پہنچ گیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی ڈالر کے ریٹ پر  لگی ای کیپ ختم ہونے کے بعد  ڈالر  پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری روز کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 روپے 11 پیسے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر کی تاحال انٹربینک میں بلند ترین قدر 239.94 روپے 28 جولائی 2022 کو تھی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر بیچنے والے 240 سے 252 روپے تک مانگ رہے ہیں، بینک جو ریٹ دے رہے ہیں اس پر لین دین نہیں ہو رہا، انٹر بینک میں ڈالر کے سودے 235 سے 240 روپے تک ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوکر 258 روپے کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹرمپ کے ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بحال کرنے کا فیصلہ

Next Post

لاہور: پولیس نے زمان پارک لایا جانے والا کنٹینر کینال روڈ سے ہٹادیا

Related Posts
Total
0
Share