Reg: 12841587     

کراچی: پی ٹی آئی جلسہ گاہ کی پارکنگ سے 19 موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

کراچی میں ہفتے کی رات پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے جلسے کی پارکنگ سے ایک درجن سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

باغ جناح میں پی ٹی آئی کے ہونے والا جلسے نے شہریوں کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا، جلسہ گاہ کی پارکنگ سےشرکاء کی درجن سےزائد موٹرسائیلیں چور لے اڑے۔

 پولیس کے مطابق جلسہ گاہ کی پارکنگ سے 19 موٹر سائیکلیں لاپتہ ہوئیں۔موٹرسائیکل مالکان کی جانب سے 10 درخواستیں جمشید کواٹرتھانہ اور 9 درخواستیں سولجر بازار میں جمع کرائی گئیں۔

پولیس کے مطابق تلاش کے دوران 6 موٹرسائیکلیں مل گئیں تاہم دیگر کی تلاش اب بھی جاری ہے اور مالکان کی جانب سے مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں ۔

مقدمے کے متن میں شہری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روز 10 بجے کے قریب جلسہ دیکھنے گیا تھا ساڑھے گیارہ بجے کے قریب واپس دیکھا تو موٹرسائیکل نہیں ملی ، موٹرسائیکل  نمائش چورنگی کے قریب کھڑی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت نے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ کی پیشکش کی ہے، وسیم اختر

Next Post

دنیا کا سب سے مہنگا اور نایاب تربوز، جس کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

Related Posts
Total
0
Share