نمائندہ خصوصی (کراچی)
کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں سے منرل واٹر بوتلیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں سے منرل واٹر بوتلیں ہٹانے کا حکم دے دیا ، اس حوالے سے فلائٹ منیجرنےتمام کیبن کریو ممبران کوہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کواب منرل واٹر کی ہاف لیٹر بوتلیں فراہم نہیں کی جائیں گی، پانی طلب کرنے پر عملہ مسافروں کوگلاس میں پانی فراہم کرے گا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بوتلیں سیٹوں کیساتھ مخصوص جگہ پر ڈیزائن کردہ ایس پی ڈی سی میں رکھی جائیں، ٹرانزٹ اسٹیشنز پر کیٹرنگ عدم دستیابی پر کیبن کریو پانی فراہم کرے گا۔
دوسری جانب اندورن ملک پروازوں پرکھانا فراہم کرنے پردوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے ، پابندی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عائد کی گئی۔
خیال رہے ایئرلائنز کو 21 جولائی سے پیک شدہ کھانا دینے کی اجازت دی گئی تھی۔