Reg: 12841587     

انٹرٹینمنٹ 49 چینل اور مصطفایئہ شریف چئیرٹی کے زیر اہتمام صنم ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پروقار تقریب منقد ہوئی

مانچسٹر (عارف چودھری)

انٹرٹینمنٹ 49 چینل اور مصطفایئہ شریف چئیرٹی کے زیر اہتمام صنم ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پروقار تقریب منقد ہوئی۔جس میں خان برادر کی قوالی نے میلہ لوٹ لیا۔

اس تقریب میں قونصل طارق وزیر ، کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر ، ممبر پارلیمنٹ افضل خان، ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی ،ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون ، مئیر راچڈیل عاصم رشید ،پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبد الستار سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل ،بزنس مین چوہدری ہارون کھٹانہ ، مانچسٹر سپر سٹور کے ایم ڈی بلال غفور نے شرکت کی ۔

اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا آج بہت مزیدار پروگرام ہوا اور قوالی بھی بہت اچھی تھی قوالی ہمارے مزہب اور کلچرل کا حصہ ہے۔ایسے پروگرام ہونے چاہیے ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ بہت اچھا پروگرام تھا جس میں صوفیا کلام بھی تھا۔

ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا میں نے پروگرام خاص طور پر قوالی کو بہت پسند کیا پروگرام کے آرگنائزر اور ایم ڈی ٹی وی 49 انٹرٹینمنٹ میاں عامر علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروگرام کرانے کا مقصد لمبے عرصے کے بعد کمیونٹی کے لوگوں کو اکٹھا کر نا تھا اور اس کا آغاز صوفیانہ کلام سے کیا۔

مصطفایئہ شریف چئیرٹی کی روح رواں محترمہ ڈاکٹر فصے نے کہا پروگرام کا مقصد لمبے عرصہ کے بعد کمیونٹی کو اپنے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا لاک ڈاؤن میں لوگ زہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے ۔

ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون نے کہا ایسی تقریبات ہونی چاہئے تاکہ کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع ملے کمرشل ٹریڈ سیکر ٹری چودھری اختر نے اس موقع پر کہا کہ کمیونٹی کو مل بیٹھنے کے لئے اچھا پلیٹ فارم ملا ۔دیار غیر میں ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہئے ۔

لارڈ واجد خان نے نے پروگرام کو سراہا اور کہا کمیونٹی کو اکٹھا رکھنے کے لئے ایسے پروگرام تسلسل سے ہونے چاہئے۔

مئیر راچڈیل عاصم رشید نے کہا کہ ایسے پروگراموں میں سب کو مل بیٹھنے کا بہانہ مل جاتا ہے گریٹر مانچسٹر کی ہائی شیروف ڈیان نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

میاں عامر علی مسز میاں عامر علی ڈاکٹر فیصے اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سمندر پار پاسکتانیوں نے ملک ڈالرز کے انبار لگا دیئے

Next Post

آل جمعوں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق الرحمن خان سے جمعوں وکشمیر تحریک خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجات حسین ملاقات

Related Posts
Total
0
Share