Reg: 12841587     

خواجہ سعد نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیدیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کو آر ایس ایس قرارد دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے  کہا کہ   آج جو کچھ اس جھوٹے مہاتما کے ساتھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، ان پر فارن فنڈنگ بھی ثابت ہوگئی ہے اور توشہ خانہ سے چوری بھی۔

اس دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیا۔

دوسری جانب  پریس کانفرنس میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ خان صاحب ‘چوری پھڑی گئی اے ہن رسیداں کڈو‘۔ 

مصدق ملک نے مزید کہا کہ عمران خان نہ صادق ہیں نہ امین ، ایک ارب 70 کروڑ کی گھڑی 5 کروڑ میں خریدی ، 6 کروڑ میں بیچ دی ، پھر کہتے ہیں کرپشن نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بچے سے نامناسب حرکات پر معلم پر تشدد، پولیس کے حوالے کردیا گیا

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے خصوصی وکیل نامزد

Related Posts
Total
0
Share