Reg: 12841587     

برطانیہ اورپاکستان کےمشہورآرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرصلاح الدین فیض مختصرعلالت کے بعد مانچسٹر برطانیہ میں انتقال کر گئے

مانچسٹر (عارف چودھری)


جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر ڈاکٹر قاسم فیض،ڈاکٹر سانور فیض ،عاطف شاہ کے والد بر طانیہ کے مشہور فزیشن سرجن ڈاکٹر صلاح الدین فیض مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ڈاکٹر صلاح الدین کا آبائ شہر گوجرانوالہ پاکستان تھا ستر اسی کی دھائی میں میڈیکل کی اعلی تعلیم کے لئے بر طانیہ آئے اور کئ سال تک نیشنل ہیلتھ سرو سنر میں اپنی خدمات انجام انکی نمازہ جنازہ سنٹرل مسجد وکٹوریہ پارک میں ادا کر دی گئ اور بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

انکی نمازہ جنازہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی انیل مسرت،کاروباری شخصیات افتخار مجید،نبیل مسرت ،چودھری سجاد -میاں رفاقت ،طارق محمود،ڈاکٹر مجید بلوچ ،فصیع فاروق کھوکھر،نوید نارو،حاجی عبدالغفار،شہباز حسین اعجاز حسین اور سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

انکی اچانک وفات پر وفاقی وزیر خرم دستگیر سابق ممبر قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان-پاکستان لائرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک- مئیر راچڈیل عاصم رشید ،سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن ،لارڈز واجد خان کونسلر نائلہ شریف ،کونسلر یاسمین طور بر طانیہ یورپ کے ممتاز بزنس مین ،چودھری خالد،سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان چودھری عارف پندھیر، نسیم اللہ خان اے پی پی ایس کے بانی ڈاکٹر محمد حفیظ نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیز واقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نواز شریف اور بلاول کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Next Post

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سابق مشیرذاتی دوست انیل مسرت نے بر ٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر میں کمیونٹی ہم آہنگی افطار ڈنر کا اہتمام کیا

Related Posts
Total
0
Share