Reg: 12841587     

مزدور گیس سے نہیں بلکہ ہیچ میں گرنے سے ہلاک ہوئے، وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

کراچی بندرگاہ پر سویا بین سے لدے جہاز پر کام کرنے والے 2 مزدوروں کی پراسرار ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر 2 مزدور گیس سے نہیں بلکہ ہیچ میں گرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ واقعہ ویسٹ ہارف پر رات 8 بجے پیش آیا۔

فیصل سبزواری نے بتایا کہ آج صبح دو مزدور ایک نجی جہاز کے نچلے حصے پر گئے ، شام کو مزدروں کے واپس نہ آنے پر تلاش شروع کی گئی، مزدور کام کے دوران جہاز کے بالکل نچلے حصے میں گئے جہاں سویابین تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مزدور نے اطلاع دی کہ دو مزدور نیچے ہیچ میں پڑے ہیں، غالباً مردہ ہیں، لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، حفاظتی تحفظ اسٹیوڈور  اور جہاز کے کپتان کی ذمہ داری ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ بحری جہاز کے مزدوروں کے مرنے کی وجہ معلوم نہیں، حقائق کا تعین کرنے کیلئے جہاز کے عملے، اسٹیوڈور اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ فی الحال لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موقع پر چیئرمین کے پی ٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں مزدوروں کو باہر نکالا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سےہٹا دیا گیا

Next Post

عمران خان سکیورٹی رسک ہے، ایٹمی پروگرام پر ہاتھ ڈالنا چاہتا ہے، وزیر دفاع

Related Posts
Total
0
Share