Reg: 12841587     

دوران پرواز مسافر نے کیا کیا جس پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں؟ (ویڈیو وائرل)

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

واشنگٹن: امریکا میں احمق مسافر نے دوران پرواز سگریٹ جلا لی جس پر جہاز کے عملے نے فوری ایکشن لیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق طیارے میں سگریٹ جلا کر پینے کا یہ واقعہ سال 2019 کا ہے اور اس کی ویڈیو بھی ماضی میں وائرل ہوچکی ہے لیکن اب ایک مرتبہ پھر یہ مناظر سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں۔

اسپریٹ ایئرلائن کا طیارہ امریکی ریاست مینی سوٹا کے شہر مینی پولی جارہا تھا کہ اس دوران یہ حیران کن واقعہ پیش آیا، مذکورہ شخص نے قوائدوضوابط اور دیگر مسافروں کی پرواہ کیے بغیر سگریٹ پینا شروع کی۔ بعد ازاں ساتھ ہی بیٹھے مسافر کی شکایت پر جہاز کے عملے نے ایکشن لیا اور سگریٹ چھین لی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر نے سگریٹ جلانے کے بعد ایک کش لیا اور پھر سوگیا۔

عملے نے مسافر کو جگا کر سگریٹ بجھائی، اس دوران مذکورہ شہری خود بھی چونک اٹھا گویا اسے پتا ہی نہ ہو کہ وہ سگریٹ پی رہا ہے۔ یہ مناظر خاتون مسافر نے کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چلتی لفٹ نے خاتون اور کتے کو کچل دیا؟ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

Next Post

وہ ملک جہاں مُردوں کو دفنایا نہیں جاتا، اہل خانہ لاشوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں (حیران کن تصاویر اور حقیقت)

Related Posts
Total
0
Share