Reg: 12841587     

لوکل کونسل کے الیکشن میں امیدواروں کی سپورٹ کے لئے ڈنر اور قوالی نائٹ کا اہتمام

اولڈھم -عارف چودھری

ھالن ووڈ (Hollinwood ward) وارڈ اولڈھم سے منتخب کونسلرراجہ کامران غفور -کونسلر محمد عرفان کونسلر عبدالوحید نے کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنے اور آئندہ مئ میں لوکل کونسل کے الیکشن میں اپنے امیدواروں کی سپورٹ کے لئے ڈنر اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیفے ایسٹ اولڈھم میں کیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ھوئے سابق مال آفیسر چودھری رشید تھے – مقامی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز ممتا ز عالم دین مولانا عتیق الرحمن نے تلاوت قرآن شریف کی تلاوت سے کیا اور مسلم امہ خصوصی طور پر فلسطین کی مظلوم عوام کے لئے خصوصی دعا کی -نظامت کے فرائض کاروباری شخصیت چودھری شمس نے احسن طریقے سے ادا کئے – اس موقع پر اولڈھم گروپ کے چیرمین میزبان چیف ایگزیکٹو کیفے ایسٹ کونسلر کامران غفور -اور کونسلر محمد عرفان کونسلر عبدالوحید نے تقریب میں شریک مہمانوں -مہمان خصوصی چودھری رشید اور Hollinwood ward کی کمیونٹی کا انکی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم نے وارڈ کی کمیونٹی سے کئے گئے تمام وعدوں پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ھم کمیونٹی کی خدمت کے لئے ہر وقت دستیاب ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ مئ میں ھونے والے لوکل کونسل کے الیکشن میں مقامی کمیونٹی Hollinwood ward سے محمد عرفان کودوبارہ اور واٹر ہیڈ watere Head وارڈ سے نوید چوہان -الیگزینڈر ا وارڈ سے ظہیر علی کو کونسلر منتخب کروا کر خدمت کا موقع دیں گے –

نوید چوہان امیدوار واٹر ہیڈ وارڈ اور ظہیر علی امیدوار الیگزینڈر ا وارڈ نے میزبان کونسلر کامران غفور کا آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم قوالی ڈنر میں شرکاء اور مہمان خصوصی چودھری رشید کے بھی شکر گزار ہیں -کاروباری شخصیت چودھری شمس نے سابق مال آفیسر چودھری رشید کی آزاد کشمیر میں انکی خدمات کو سراہا اور کہا کہ چودھری رشید نے اپنی مدت ملازمت میں بلا امتیاز عوام کی خدمت کی بیرسٹر عابد حسین نے میزبان کونسلر کامران غفور کو آج کے کامیاب قوالی ڈنر کرانے اور کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرنے پر دلی مبارکباد دی – برطانیہ کے مشہور قوال سلیم صابری نے بھی شکریہ ادا کیا -اولڈھم کی ممتاز کاروباری اور مزہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے کونسلر کامران غفور کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کو اکٹھا کرنے میں انکے کردار کو سراہا اور کہا -مہمان خصوصی سابق مال آفیسر آزاد کشمیر چودھری رشید اور انکے بیٹے چودھری تنویر نے کونسلر کامران غفور اور انکی ٹیم کا انکے اعزاز میں ڈنر دینے پر شکریہ ادا کیا -قوالی ڈنر میں شریک مہمانوں کو کیفے ایسٹ کے لزیز مزیدار کھانے پیش کئے گئے اور برطایہ کی مشہور قوال سلیم صابری اور انکی ٹیم نے نے اپنی قوالیاں سنا کر محفل لوٹ لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اولڈھم کے ملینیم سپورٹس ہال میں انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد

Next Post

عالمی عدالت انصاف کی کارروائی کا خوف، نیتن یاہو غزہ پر قبضے کے بیان سے پھر گئے

Related Posts
Total
0
Share