Reg: 12841587     

حمزہ شہباز کی جانب سے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے کی بیوہ کیلئے 25 لاکھ روپے امداد

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گوجرانوالا میں ہجوم کے تشدد سے جاں بحق شخص کے ورثاء سے تعزیت کی اور  مجرموں کو انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتول اشرف کی بیوہ کو 25 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

حمزہ شہباز نے بتایا کہ اشرف کے قاتل گرفتارہوچکے ہیں، ہجوم میں لوگوں کو مارنے کے واقعات ہمارے لیے چیلنج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالا کےعلاقہ لوہیانوالا بائی پاس کےقریب اشرف نامی نوجوان پیٹرول پمپ کے باہر ایک موٹر سائیکل کے قریب کھڑا تھا کہ لوگوں نے چور سمجھ کر پکڑ لیا۔

مشتعل افراد اسے پیٹرول پمپ پر لےگئے اور رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پرپولیس پہنچ گئی اور نوجوان کو مشتعل شہریوں سے چھڑانے کے بجائےخود بھی تشددکرتی رہی، بعد ازاں زخمی اشرف کو حراست میں لےکر اسپتال منتقل کرنے کے بجائےگاڑی میں ہی گھماتی رہی، حالت زیادہ بگڑنے پر اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن طبی امداد ملنے سے قبل ہی اشرف دم توڑگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاور کے 32 پٹواریوں کو ایک ہی روز میں تبدیل کردیا گیا

Next Post

عمان اور کویت میں اکشے کمار کی نئی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد

Related Posts
Total
0
Share