Reg: 12841587     

آئی ایل ٹی 20 میں یواے ای کھلاڑیوں کا چناؤ، ٹرائل جاری

دبئی(بیورورپورٹ)

جیسے جیسے آئی ایل ٹی 20 کا انعقاد قریب آرہا ہے تیاریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئی ایل ٹی 20 نے گزشتہ دنوں یواے ای کےکھلاڑیوں کے لئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے لئے یواے ای سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائل جاری ہیں۔ فرنچائز ٹیم ڈیزرٹ وائپرز نے اکتوبر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا تھا وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر ٹام موڈی نے ٹیم میں جگہ بنانے سے قبل کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وائپرز اسکواڈ کے لئے متحدہ عرب امارات کے 4 کھلاڑیوں کو چننا ہے جن میں 2 ابتدائی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ اس لئے درست انتخاب کرنا ہے۔ آئی ایل ٹی 20 میں شامل دیگر ٹیمیں بھی کچھ ایسا ہی ارادہ رکھتی ہیں۔ تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں مساوی مواقع فراہم کریں۔ فرنچائز ٹیم دبئی کپیٹلز اپنے کھلاڑیوں کے چناؤ کا پہلا دور شروع کرچکی ہے۔ اس کی آن گراؤنڈ رجسٹریشن 8 نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔
آئی ایل ٹی 20 نے یواے ای کے کھلاڑیوں کے پورٹل کا اجراء گزشتہ ہفتے کیا تھا ۔ ٹیموں میں اب 24 کھلاڑیوں کی جگہ رہ گئی ہے جس کے لئے مقابلہ سخت ہیں ٹیم میں منتخب ہونے کے لئے آئی سی سی اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ دنوں کی کڑی شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لندن میں تین بڑوں کی بڑی بیٹھک

Next Post

لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔

Related Posts
Total
0
Share