Reg: 12841587     

کراچی:کلفٹن میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کی خلاف ورزی، 4 ریسٹورینٹس سیل

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کراچی کے علاقے کلفٹن میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کی خلاف ورزی پر 4 ریسٹورینٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کے مطابق ضلع میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند اور تمام شادی ہال، بینکوئٹ میں شادی اور دیگر تقاریب رات 1030 بجے بند کرنے کا حکم ہے۔ تمام ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے را ت 11 بجے بند کروائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے احکامات پر توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ میں تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

میڈیکل اسٹور،اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن ، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

ڈی سی ساؤتھ نے ضلع کے تمام تاجروں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں 36 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ہوگئی

Next Post

‘عمران خان مہنگائی اور معاشی تباہی کا اعتراف کرکے اللہ اور عوام سے معافی مانگیں’

Related Posts
Total
0
Share