دبئی (خصوصی رپورٹ)
امارات کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ذوالحج کا مہینہ جمعرات 30 جون سے شروع ہونے کی توقع ہے اور 10 ذوالحج یعنی عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو متوقع ہے۔
سوسائٹی کے سربراہ ابراھیم الجروان کے مطابق یوم عرفہ جمعہ 8 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ امارات میں رواں سال عیدالاضحیٰ کی 4 روزہ تعطیلات جمعہ 8 جولائی سے پیر 11 جولائی تک ہوں گی۔