Reg: 12841587     

امارات میں ایکسپائر انٹری اور رہائشی ویزے والوں کو مفت ویکسین لگے گی

دبئی (بیورورپورٹ)

امارات میں اب ایسے افراد کو بھی مفت ویکسین لگے گی جن کے داخلی اور رہائشی ویزے ختم ہوگئے ہیں ابوظبی کے میڈیا آفس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے لیے کوئی بھی ایکسپائر شناخت مخصوص ویکسین سینٹرز میں رجسٹر ہونے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

اس فیصلے سے قبل امارات کی شناخت یا مستقل رہائش پذیر افراد ہی ویکسین کے لیے اندراج کراسکتے تھے۔ اس فیصلے کا اطلاق 16 برس اور اسے زائد عمر کے افراد پر ہوگا۔ حکام نے یہ فیصلہ امارات کے بیشتر عوامی مقامات پر داخلے کے لیے ’گرین پاس‘ نظام کے نفاذ کے بعد کیا ہے۔ 15 جون سے مالز، بڑی سپر مارکیٹوں، جمز اور ہوٹلوں میں آنے والے افراد کو داخل ہونے کے لیے الحصن ایپ پر کلر کوڈ دکھانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات آئی ڈی کا ای ورژن جاری

Next Post

امارات نے برطانیہ کو گرین لسٹ سے نکال دیا دو نئے ملک شامل

Related Posts
Total
0
Share